کورونا وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، اس کے اثرات اسٹورز اور بازاروں پر بھی واضح نظر آتے ہیں۔
عالمی وبا کے باعث مارکیٹیں بند ہیں، لوگ احتیاطی تدابیر کے باعث گھروں سے باہر نکلنے سے گریزاں ہیں اور آن لائن سروس پر انحصار کر رہے ہیں۔
ایسے میں نئے نئے تجربات کیے جارہے ہِں، کولمبو کی ایک سپر مارکیٹ صارفین تک ضروری اشیاء پہنچانے کے لیے کتے کا استعمال کر رہی ہے۔
8 سالہ کتا ایروس ایک ٹوکری میں پھل، سبزیاں، اور دیگر ضروری اشیاء سپر مارکیٹ سے لے کر لوگوں کے گھروں تک پہنچاتا ہے۔
مالکن کا کہنا ہے کہ ایروس سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے اور گاہک بھی مطمئن ہیں۔