نیویارک: ہالی وُڈ فلم ڈاکٹر اسٹرینج 2 دوسرے ہفتے بھی امریکی سنیما گھروں پرچھائی رہی، سپرہیرو ڈاکٹر اسٹرینج کی فلم نے شمالی امریکن باکس آفس سے مزید 6 کروڑ ڈالر سے زائد کما لیے۔
کہکشاؤں پر غلبے کی جنگ پر مبنی فلم ڈاکٹر اسٹرینج 2 کا امریکی سنیما گھروں پر دوسرے ہفتے بھی راج قائم رہا، فکشن سے بھرپور فلم "ڈاکٹر سٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈنیس” نے مزید 6 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
بھیڑے کے گینگ نے رواں ہفتے بھی شائقین فلم کی توجہ کسی حد تک حاصل کیے رکھی۔ اینی میٹڈ فلم "دی بیڈ گائز” انہترلاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔
امریکی باکس آفس چارٹ پر تیسری پوزیشن پر گیم کے پسندیدہ کردار پر بنی فلم ـ” سانک دی ہیج ہاگ 2″ رہی جس نے مزید 46 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔