جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر لوٹز کی میزبانی میں دیوالی کے موقع پر تقریب

کراچی: شہر قائد میں متعین جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر لوٹز اور اُن کی اہلیہ نے اپنی رہائش گاہ پر دیوالی کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی کمیونٹیز کے افراد نے شرکت کرکے چار چاند لگادیے۔

اس تقریب میں دیوالی کی مناسبت سے جرمنی کے جھنڈے کی شبیہہ کا حامل کیک بھی کاٹا گیا۔


اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے تمام ہندو برادری کے افراد کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ روشنیوں کے نام سے مشہور دیوالی کا تہوار سب کے لیے خوشیوں کا باعث ثابت ہو۔
جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر لوٹز خاصے فعال رہتے ہیں اور عوام میں انہیں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Diwali ProgDr. LotzGerman Consul General