ڈائریکٹر نمبر ون بابر جاوید دس سال بعد دھماکے دار واپسی کے لیے تیار

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر بابر جاوید ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں۔ "میرا سائیں” جیسے یادگار اور مقبول ترین ڈرامے کے خالق بابر جاوید اس بار دانش تیمور اور حبا بخاری کے ساتھ ایک طاقتور اور منفرد پروجیکٹ کے ذریعے بہ حیثیت ڈائریکٹر واپسی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ نیا ڈرامہ ایک سنجیدہ، جذباتی اور سیاسی رنگ لیے ہوئے ہوگا، جو ناظرین کو ایک بار پھر "میرا سائیں” جیسے سنسنی خیز اور پراثر مواد کی یاد دلائے گا۔ بابر جاوید کی ہدایت کاری، دانش تیمور کی جاندار اداکاری اور حبا بخاری کی دل موہ لینے والی پرفارمنس اس پروجیکٹ کو بلاشبہ ایک "آئیکونک کم بیک” بنانے جارہی ہے۔
ڈرامے کی تفصیلات ابھی مکمل طور پر منظرِ عام پر نہیں آئیں، تاہم انڈسٹری ذرائع اور سوشل میڈیا پر موجود ہائپ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پروجیکٹ ٹی وی اسکرینز پر ایک نیا سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
بابر جاوید کی واپسی کو نہ صرف شائقین بلکہ انڈسٹری کے حلقوں میں بھی بے حد سراہا جارہا ہے اور مداحوں کو بے چینی سے اس پروجیکٹ کے آن ایئر ہونے کا انتظار ہے۔
ٹی وی ڈائریکٹر بابر جاوید پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ان چند باصلاحیت اور تجربہ کار ناموں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے نہ صرف مقبولیت حاصل کی بلکہ ڈرامہ سازی کے معیار کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ وہ ایک پروڈیوسر اور ہدایتکار کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے کئی سپرہٹ اور یادگار ڈرامے پیش کیے۔
بابر جاوید کی خاص بات ان کی کہانی کی گہرائی، کرداروں کی پیچیدگی اور ڈرامائی اندازِ پیشکش ہے۔ وہ ایسے موضوعات کو اسکرین پر لاتے ہیں جو نہ صرف تفریح فراہم کرتے بلکہ معاشرتی شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔ ان کے بیشتر پروجیکٹس میں طاقت، سیاست، جذبات اور رشتوں کی پیچیدگیوں کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے A&B پروڈکشنز کے بینر تلے متعدد کامیاب پروجیکٹس بنائے اور کئی نئے فنکاروں کو متعارف کروا کر انڈسٹری کو نئی توانائی دی۔ جیو ٹی وی پر اُنہوں نے بے شمار یادگار ڈرامے پیش کیے۔ اب وہ بی جے پروڈکشن کو کامیابی کے ساتھ چلارہے ہیں۔ بی جے پروڈکشن کے پیش کردہ ڈراموں کو ناظرین بے حد پسند کرتے ہیں۔
بابر جاوید کی واپسی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہے کیونکہ ان کے پروجیکٹس میں معیار، تجربہ اور ناظرین کو اپنی طرف کھینچ لینے والی کشش موجود ہوتی ہے۔

Babar JavedComeback After 10 YearsdirectorPakistan Drama IndustryProducer