راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے دہشت گردوں سے سی پیک پر کام کرنے والے چینی افرا اور مقامی لیبر کو نشانہ بنانا رہا ہے، مگر ان منصوبوں کی حفاظت کی ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک غیرملکی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے خلاف جابرانہ اقدام کے بعد پانچ اگست سے عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر ہے، پاکستان کا دیرینہ موقف عالمی برادری پر ثابت ہوا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نے بہت سنجیدہ لیا۔
اںھوں نے مزید کہا کہ ڈوزیئر سامنے آنے کے بعد دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، فارن آفس نے ڈوزیئر کو پی فائیو میں پیش کیا، پھر اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو پیش کیا گیا، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا، ہم یہاں رکیں گے نہیں، عالمی سطح پر اس سنگین معاملے کو مزید آگے لے جائیں گے۔