راولپنڈی: مسلح افواج نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر جدوجہد آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ فراموش کیا جائے گا اور نہ معاف ہوگا۔
اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لیے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ ان شاء اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔