اسلام آباد: آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے سارے مراکز افغانستان میں ہیں۔
انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں، حقیقت میں دراندازی افغانستان سے ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے، پاکستان علاقائی سیکیورٹی، تجارت اور خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید دہشت گردی کے سارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان نے موقف واضح طور پر پیش کیا ہے، ایسے الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔