کتے کے چار ہزار ڈالرز کھانے کے باوجود مالکان 3550 ڈالرز بچانے میں کامیاب

پنسلوانیا: پالتو کتا اپنے مالکان کے 4,000 ڈالر کی نقدی سے بھرا ہوا لفافہ کھاگیا، لیکن اصل میں جو حیران کردینے والی بات ہے، وہ یہ ہے کہ جوڑا کتے سے 3،550 ڈالرز وصول کرنے میں کامیاب بھی ہوگیا؟
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر پٹسبرگ سے تعلق رکھنے والے کلیٹن لا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، کیری اپنے گھر پر مزدوروں سے باڑ لگوارہے تھے۔ مزدوری 4000 ڈالرز طے ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کام تھوڑی دیر کا تھا، جس پر انہوں نے مزدوری ادا کرنے کے لیے 4000 ڈالرز سے بھرا لفافہ کچن کے کاؤنٹر پر ہی چھوڑ دیا تھا، جس میں 100 اور 50 ڈالرز کے نوٹ بھرے ہوئے تھے۔
تاہم جب وہ قریباً 30 منٹ بعد کچن میں واپس آئے تو لفافہ وہاں موجود نہیں تھے۔ اتنے میں انہوں نے دیکھا کہ ان کا پالتو کتا، سیسل نوٹ چبا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں کمرے میں گیا تو کچھ نقدی زمین پر پڑی ہوئی تھی جب کہ زیادہ تر اس نے کھالی تھی۔ میں نے فوراً کیری کو آواز دی اور کہا کہ سیسل نے 4000 ڈالرز کھا لیے۔
جوڑے نے زمین پر پڑے نوٹوں کے ٹکڑوں کو سمیٹا اور انہیں بڑی مشکل سے جوڑا جس پر وہ کُل 1500 ڈالرز بنے۔ باقی انہوں نے دو دن تک کتے کی اُلٹیوں اور فضلات سے نوٹوں کو جمع کیا اور ان کی صفائی کرکے انہیں خشک کیا اور بڑی مشکل سے سیریل نمبر دیکھ کر جوڑا۔ اس محنت کا آخرکار انہیں صلہ مل گیا اور انہیں اپنے پورے پیسے وصول ہوگئے۔

Dog Eat 4 K DollarsOwners RecoversUnites States of America