دو بار آسمانی بجلی گرنے کے باوجود چینی شہری زندہ بچ گیا

گوئژو: پانچ منٹ کے دوران ایک چینی شہری پر دو بار آسمانی بجلی گری، اس کے باوجود وہ زندہ بچ گیا اور خود کو خوش قسمت تصور کررہا ہے۔
کسی شخص کے اپنی زندگی کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات قریباً 15,300 میں سے 1 ہوتے ہیں، لیکن دو بار آسمانی بجلی گرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بجلی کبھی بھی ایک ہی جگہ پر دو بار نہیں گرتی، لیکن وہ کہتے ہیں نہ کبھی کبھی ناقابل یقین واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں بالکل اسی طرح چین میں ایک شہری پر 5 منٹ سے بھی کم وقت میں 2 بار آسمانی بجلی گر گئی۔
لیو نان گرج چمک کے دوران چین کے صوبہ گوئژو کے شہر زونی میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے جب انہوں نے بے ہوش ہوکر زمین پر گرنے سے پہلے ایک سفید روشنی دیکھی۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ ان کے پاس اتنا وقت ہی نہیں تھا کہ وہ سمجھ پاتے کہ کیا ہوا جب کہ اسی دوران دوبارہ ایک اور جھٹکا انہیں لگا اور کافی دیر تک وہ بے ہوش رہے۔

 

AliveChinese CitizenLightning twiceSurvived