کراچی: سابقہ سپر ماڈل ونیزہ احمد نے بیٹیوں اور بیٹوں کی پیدائش پر دقیانوسی سوچ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
ونیزہ احمد نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد بہت پڑھے لکھے شخص تھے لیکن اس کے باوجود مجھے نظر آتا تھا کہ ان کے دل میں ہے انہیں اپنی پہلی اولاد بیٹا چاہیے تھا۔
ونیزہ نے کہا اب آج کے دور میں یہ سوچ بدل رہی ہے، کیونکہ اب خواتین کو اپنی قدر آگئی ہے، اب لوگوں کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ ہر کوئی اپنی قسمت لے کر آتا ہے، اپنا سفر وہ خود لکھتا ہے، اپنی کہانی خود تخلیق کرتا ہے۔
ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ یہ اب پرانی باتیں ہوگئی ہیں کہ ہم ایسے پیدا ہوئے تھے یا ماں باپ کے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا، ہمارے اماں ابا ایسے تھے، نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کری ایٹرز ہیں، خاص طور پر جو عورتیں ہیں وہ اتنی امیزنگ ہیں کہ یہ لمیٹڈ چیز کہ میں یہ نہیں کرسکتی، محدود سوچ کہ میں یہ نہیں کرسکتی، میں یہ بدلنا چاہتی ہوں۔