پاکستان کیساتھ دہشت گردی کیخلاف مضبوط شراکت چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپس کے خلاف بلاتفریق کارروائی کے لیے زور دیا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن نے ایک بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مضبوط شراکت قائم کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق دیرپا کارروائی کرے، امریکا اور پاکستان دونوں دہشت گردی سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں، لہذا ہم تمام قسم کی عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن 7 اکتوبر کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی، اس کے علاوہ بھارت اور ازبکستان کا بھی دورہ کریں گی۔

Americadeputy secretary of statePakistan