اسلام آباد میں ڈینگی نے خطرناک صورت اختیار کرلی

اسلام آباد میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرگیا۔ شہر میں مزید 3 شہری ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوگئےجبکہ 79 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 365 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں ایک دن میں 374 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں ڈھائی سو سے زائد کیسز لاہور سے سامنے آئے ہیں۔
کراچی کے جناح اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ مریض لائے گئے، سرکاری طور پر 33 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

Dengue has become dangerous in Islamabad