ملک بھر میں کورونا کے ساتھ ڈینگی کے وار بھی جاری، 92 کیسز رپورٹ

ملک کے تینوں صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبر پختو نخوا میں عالمی وبا کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے وار بھی جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 64 کیسز صرف لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
ادھر اسلام آباد میں مزید 27 شہری ڈینگی سے بیمار پڑگئے ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 279 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
کچھ ایسا ہی حال صوبہ سندھ کا بھی ہے جہاں رواں ماہ اب تک 338 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،کراچی میں بھی 239 کیسز سامنے آگئے ہیں

92 cases reportedDengue attacks continue with Corona across the country