کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں علامات سامنسے آئی ہیں۔ لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کوروناکی شرح14اعشاریہ ایک فیصدتک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں
۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 509، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، بلوچستان میں 28 ہزار 321، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 ہوگئی ہے۔دوسری جانب :وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے کیسز کے باعث مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔