راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔
قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہے، عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے، پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے، پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔