نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز جیت لی

کرائسٹ چرچ: کرکٹ شائقین کے لیے خوش خبری، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے جیت لی، فائنل معرکے میں نیوزی لینڈ کو شکست کا داغ سہنا پڑا۔
نیوزی لینڈ نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔
محمد نواز کو عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ نیوزی لینڈ کے اسپنر مائیکل بریس ویل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
میچ کے آغاز میں ہی کیوی اوپنر فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 14 رنز کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
جس کے بعد محمد نواز 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی لینے میں کامیاب ہوگئے، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کے رنز کو 59 تک محدود کیا اور واپس بھیج دیا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپن کی وکٹ حاصل کی، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اگلی ہی گیند پر و محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آؤٹ کیا اور میچ کے آخری اوور میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔
جوابی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھا آغاز فراہم کیا لیکن میچ کے پانچویں اوور میں بابر اعظم کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 11 ویں اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
محمد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ بعد ازاں مڈل آرڈر بیٹسمین حیدر علی اور محمد نواز نے میچ میں قائم پریشر توڑا اور قومی ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا، حیدر علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور سودھی کی گیند پر آئوٹ ہوئے، جارح مزاج بیٹر آصف علی بھی 2 گیندوں پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
تاہم محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ افتخار احمد نے بھی 14 گیندوں پر 25 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Finalman of the matchMohammad NawazPakistan beat New ZealandPakistan Wins Tri T20 Series