ذیابیطس اور مسوڑھوں کی بیماری میں گہرا تعلق آشکار

برلن: ماہرین نے حال ہی میں مسوڑھوں کی بیماری اور ذیابیطس جیسے مہلک مرض میں تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
حالیہ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ ذیابیطس ناصرف پیریڈونٹائٹس (مسوڑھوں کی بیماری) کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے بلکہ یہ کہ دونوں کیفیات کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے، یعنی یہ دونوں ایک دوسرے پر اثرانداز ہوتے ہیں اور نشوونما پاتے ہیں۔
چیئرمین آف پیریڈونٹولوجی یونیورسٹی ڈاکٹر اینٹون اسکیلین کا کہنا تھا کہ مسوڑھوں کی بیماری اور ذیابیطس میں تعلق وقت کے ساتھ مہلک بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسوڑھوں کی بیماری کا اعتدال یا شدت طویل عرصے سے دل کی بیماری یا جلد موت کے امکانات سے منسلک رہی ہے۔
خیال رہے کہ ذیابیطس دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم یا تو کافی انسولین پیدا کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے یا جسم کے خلیے اس ہارمون کے لیے کم حساسیت پیدا کرلیتے ہیں۔

Deep ConnectiondiabetesGum DiseaseNew ResearchRevealed