اسٹاک ایکسچینج حملہ: کیا گاڑی کی نمبر پلیٹ میں خفیہ کوڈ موجود تھا؟

کراچی: کیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی میں دہشت گردوں کے لیے کوئی خفیہ کوڈ موجود تھا؟ سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کھڑے کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس پر 29 جون 2020 کو ہونے والا دہشت گرد حملہ گزشتہ چند روز سے موضوع بحث بنا ہوا ہے، البتہ اب اس میں استعمال ہونے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
یاد رہے کہ اس گاڑی کا نمبر BAP 629 تھا، جس کے بارے میں پہلے یہ انکشاف ہوا تھا کہ یہ کار 10 ماہ پہلے ایک نجی چینل کے ڈرامے میں ہل پارک میں کھڑی نظر آئی تھی۔
اس گاڑی کو یکم جولائی 2020 کو نشر ہونے والے ڈرامے ‘دیوانگی’ کی قسط نمبر 33 میں دیکھا جاسکتا ہے۔
البتہ اب سوشل میڈیا صرف نے اسے ڈی کوڈ کرنے کی کوشش کی، تو حیران کن انکشاف ہوا کہ اس میں نہ صرف ٹارگیٹ، بلکہ حملے کی تاریخ بھی موجود تھی۔

گاڑی کا نمبر BAP 629 ہے۔ ایک ٹویٹر صارف کے مطابق BAP کا مطلب ہے، Bharat attack Pakistan۔
معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا۔ اگر نمبر پر غور کیا جائے، تو مزید چونکا دینے والا انکشاف ہوتا ہے۔
یہ حملہ 29 جون 2020 کو ہوا تھا اور گاڑی نمبر 629 تھا۔ یعنی جون اور 29۔

کیا اس انکشاف میں واقعی کوئی حقیقت ہے؟ اس کا جواب دینا مشکل ہے، مگر یہ طے ہے کہ یہ انکشاف کئی سوالات ضرور کھڑے کرتا ہے۔

PSX attackاسٹاک ایکسچینج حملہ