سندھ میں 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے صوبے میں 26 دسمبر کو جزوی جب کہ 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے صوبے میں جزوی اور عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی۔ یہ چھٹی کرسمس کے سلسلے میں دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کی جزوی اور27 دسمبر کی صوبائی تعطیل کا اطلاق لازمی سروسز، کووڈ کی ایمرجنسی ڈیوٹی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں میں شامل ملازمین پر نہیں ہوگا۔

27th DecemberBenazir Bhutto death anniversaryGovt holiday in sindhSindh Govt announce