اسلام آباد: کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال سے زیادہ عمر کے شہری کل سے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔
In today’s NCOC meeting we decided to open up vaccination registration for all 19 years and above. This registration will start from tomorrow. So now registration will be open for the entire national population which is approved by health experts for covid vaccination
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 26, 2021
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمرنے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کل سے کورونا ویکسین کے لیے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں 19 سال سے اوپر کے شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 19 سال سے زیادہ عمر کے شہری کل سے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔