کراچی: بینک دولت پاکستان نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹ بین الاقوامی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ چھاپے جائیں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔
اسٹیٹ بینک ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔