سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ونٹر پیکیج کا پلان تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لیے بنائے گئے ونٹر پیکیج کو جنوری سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانے کا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی استعمال پر صارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینے کی تجویز ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہوسکے گا اور ہر طرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کرلیے گئے ہیں جب کہ اپٹما، ایف پی سی سی آئی سمیت چیمبرز سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

DecisionExcess Power UsersGovt of PakistanreliefWinter Pakage