Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

کی طرف سے ویب ڈیسک پر دسمبر 26, 2025

اسلام آباد: برطانیہ میں پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا سرگرمیوں پر شدید تشویش سامنے آئی ہے، جہاں ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف پرتشدد دھمکیوں کا اظہار کیا گیا ہے۔
ویڈیو کو بین الاقوامی قوانین اور برطانوی انسدادِ دہشت گردی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 دسمبر 2025 کو پی ٹی آئی برطانیہ کے ایک آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں برطانوی سرزمین پر موجود چند مظاہرین کو پاکستان کے فیلڈ مارشل کے خلاف بم دھماکے کے ذریعے قتل کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون کی جانب سے انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات کو نہ آزادیٔ اظہار کے دائرے میں رکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی سیاسی اختلاف کہا جاسکتا ہے، بلکہ یہ براہ راست تشدد اور دہشت گردی پر اُکسانے کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ ویڈیو کو پی ٹی آئی سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور حامیوں نے مزید پھیلایا، جس سے معاملہ مزید سنگین ہوگیا۔ برطانیہ میں اس طرح کی دھمکی آمیز تقاریر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2006 کے تحت سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔
عالمی قوانین کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 تمام ریاستوں کو دہشت گردی، تشدد پر اُکسانے اور اس کی معاونت روکنے کی پابند بناتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس واقعے کا تعلق انہی ذمے داریوں سے جوڑا جارہا ہے۔
مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے برطانوی حکومت کے سامنے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں ملوث افراد کی شناخت، تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے لیے بھی ایک امتحان قرار دیا جارہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین، انسداد دہشت گردی ذمے داریوں اور ذمے دار ریاستی رویے پر کس حد تک عمل درآمد کرتا ہے۔

action against PTI.Death threats to military leadershipPakistan urges the British governmentprotestPTIPTI Official Social Media AccountUK
  • پاکستان
  • تازہ ترین
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

Comment choisir le meilleur casino en ligne : le guide complet d’Isorg

3 stratégies expertes pour maximiser les tours gratuits sur Isorg

Les tournois de casino en ligne : guide expert pour profiter des bonus et maximiser vos gains

7 Astuces d’Expert pour Maximiser les Bonus sur les Casinos Mobiles avec Infoen

Analyse comparative des bonus et des retraits instantanés chez les casinos partenaires d’Infoen

3 stratégies gagnantes pour les tournois de live casino mobile chez Infoen

8 Astuces d’Expert pour Choisir le Meilleur Casino en Ligne avec Retrait Instantané

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں