واشنگٹن: امریکا میں 3 افراد کے قاتل ڈینیل لی کو زہریلا انجیکشن لگا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 17 برس کے طویل وقفے بعد کسی ملزم کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، آخر مرتبہ 2003 میں کسی مجرم کو یہ سزا دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ مجرم ڈینیل لی نسلی منافرت کی بنیاد پر تین سیاہ فوم افراد کو قتل کر دیا تھا، جرم ثابت ہونے پر 1999 میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی، لیکن امریکا میں سزائے موت پر عمل درآمد تعطل کا شکار ہونے کے باعث یہ معاملہ ٹلتا رہا۔
منگل کو امریکی ریاست انڈیانا میں سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق لی کے آخری الفاظ تھے ’تم ایک بے گناہ شخص کو قتل کررہے ہو۔‘