مُردہ قرار دیا جانے والا فرد 6 گھنٹے بعد زندہ ہوگیا!

مُراد آباد: موت کے بعد کسی انسان کی سانسیں لوٹ آنے کے واقعات تو بے شمار دیکھے گئے ہیں لیکن بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے 45 سالہ شہری سری کیش کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اسے مردہ قرار دیا گیا۔
بعدازاں سری کیش کو سرکاری اسپتال نے پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ قرار دے دیا اور اہل خانہ کے اسپتال پہنچنے تک کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔
ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ مردہ خانے میں موجود سری کیش 6 گھنٹے گزرنے کے بعد سانس لینے لگا اور جب اہل خانہ اس کی میت لینے اسپتال پہنچے تو وہ سانس لے رہا تھا۔
ڈاکٹر کے مطابق مردہ شخص میں 6 گھنٹے بعد سانسوں کا آجانا کسی معجزے سے کم نہیں، تاہم سری کیش اب بھی کومہ میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

accidentdead bodyIndiaLive