دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے، بشریٰ اقبال نے فتویٰ نکلوالیا

کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیت مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف فتویٰ نکلوا لیا ہے۔
بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا ہے جس میں تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور ان کے چاہنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے۔
بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے لیے باقاعدہ طور پر فتویٰ نکلوایا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان سے طلاق لے چکی تھیں، اس لیے انہیں عامر لیاقت کی بیوہ نہیں کہا جاسکتا۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں ہے، نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں حق دار ہیں جب کہ اب وہ حکیم شہزاد سے شادی بھی کرچکی ہیں، لہذا اب انہیں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔
خیال رہے کہ بشریٰ اقبال اور ان کی بیٹی نے دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے باعث عامر لیاقت کی موت ہوگئی تھی اور اس پر دانیہ کے خلاف مقدمہ بھی کیا تھا، تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

Bushra IqbalDania ShahFatwaNot widow Aamir Liaquat