واشنگٹن: ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم کی رہائی کے احکامات پر وائٹ ہاؤس نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان Jen Psaki نے بریفنگ میں حکومت پاکستان پر زور دیا کہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
اس سے پہلے ترجمان اٹارنی جنرل آفس پاکستان کہہ چکا ہے کہ ڈینیل پرل قتل کیس میں نظرثانی درخواست داخل کی جائے گی، جس میں سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ عمر شیخ اور اس کے ساتھیوں کی بریت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ایک ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی اور عمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔