سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جب کہ اس دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالتی کارروائی کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی عدالت پہنچے تھے۔
سماعت کے دوران عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹادیں۔
خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر بات کروں گا۔
تاہم سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور اب عدالت نے فرد جرم کے لیے کل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کردی گئی تھیں۔

 

Could not be charged todayCypher CaseImran KhanPTI FounderPTI LeaderShah Mahmood Qureshi