سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

راولپنڈی: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

Charged on 12 DecCypher CaseFormer PMImran KhanShah Mahmood Qureshi