Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

سائفر کیس: عدالت میں چالان جمع، عمران خان اور شاہ محمود قصوروار قرار

کی طرف سے ویب ڈیسک پر ستمبر 30, 2023

اسلام آباد: ایف آئی اے نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت میں جمع کرایا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں جب کہ چالان میں سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ ہیں اور اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چالان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکریٹ کا غلط استعمال کیا۔
چالان کے مطابق سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی، لیکن واپس نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چالان میں عمران خان اور شاہ محمود کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ منسلک ہے اور اس کے ساتھ 28 گواہوں کے 161 کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد چالان کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کے ساتھ سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے گواہوں میں سیکریٹری خارجہ اسد مجید، سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ فیصل نیاز ترمذی اور سائفر وزارت خارجہ سے لے کر وزیراعظم تک پہنچنے تک پوری چین گواہان میں شامل ہے۔
دھیان رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفر کو بنیاد بناکر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے، تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

 

 

Challan Submitted in courtCypher CaseFIAFound guiltyPTI Chairman Imran KhanShah Mahmood Qureshi
  • پاکستان
  • تازہ ترین
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

کراچی میں ٹرالر گردی کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق

سندھ حکومت نے جمعۃ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

امریکا کی تہران پر شدید بم باری، رات بھر دھماکوں سے شہر گونجتا رہا

یوم علیؓ: ملک بھر میں جلوس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

سندھ حکومت کا 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

ایران پر شدید ترین بمباری، تہران اور کرج میں بڑے دھماکے، ایران کا مزید حملوں کا اعلان

افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، وزیر اطلاعات

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں