اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی ریاست مخالف اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے امریکی شہری کو ملک بدر کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کی۔
وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنتھیا سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی، جس میں امریکی شہری کو کلین چٹ دیتے ہوئے ان کا ویزا 31 اگست تک درست قرار دے دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سنتھیا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں، غیر ملکیوں کے ویزوں میں 31 اگست تک توسیع کی گئی تھی لہذا سنتھیا رچی 31 اگست تک قانون کے مطابق پاکستان میں رہ سکتی ہیں۔