عدالت کی سنتھیا رچی کیس میں اہم ہدایت

اسلام آباد: عدالت نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی پی رہنما رحمان ملک کی سنتھیا رچی کے خلاف قذف آرڈیننس کی سماعت کی۔
اس موقع پر سنتھیارچی کے وکیل نے ضمانتی مچلکے پاکستانی روپوں میں جمع کرانے کی درخواست کی، عدالت نے سنتھیا رچی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 30 ہزار کے مچلکے عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

کیا سنتھیا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں؟ وزارت داخلہ نے رپورٹ پیش کر دی

سنتھیا رچی نے درخواست قذف آرڈیننس پرپورا نا اترنے پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی۔ دراخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شکایت کنندہ قذف آرڈیننس کے مطابق ’محسن‘ نہیں قرار دیا جاسکتا اور جو شخص محسن قرار نا دیا جا سکے وہ قذف کا کیس نہیں کرسکتا۔
اس موقع پر رحمان ملک کے وکیل نے کہا کہ سنتھیا رچی عدالتی حکم کے باوجود مسلسل بدنامی پرمبنی مواد پوسٹ کررہی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے جمع کرائی گئی درخواستوں پر سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔

Cynthia D. Ritchieسنتھیا رچی