کراچی، سلنڈر پھٹنے سے بچہ اور غبارہ فروش جاں بحق

کراچی: سہراب گوٹھ میں سلنڈر پھٹنے سے ایک بچہ اور غبارہ فروش جاں بحق۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں پیش آیا، جہاں غبارہ فروش رکشے میں سلنڈر رکھ کر غبارے فروخت کرنے کے لیے اکثر آتا تھا۔
جمعہ کو بھی غبارہ فروش رکشے میں اپنا سلنڈر رکھ کر علاقے میں پہنچا تو اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑا ہوا 12 سالہ بچہ اور غبارہ فروش جاں بحق ہوگئے جب کہ تین افراد زخمی ہوئے جن میں 2 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں عباسی شہید منتقل کردی گئی ہیں جب کہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

#Cylinderexplode#Karachi