کراچی: سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ ستمبر 2020 میں نادیہ خان کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا تھا جسے ریکور کروانے کے لیے اداکارہ نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے اداکارہ کو مالی نقصان پہنچایا، اس نے یوٹیوب چینل میں گوگل پبلشر آئی ڈی اور بینک تفصیلات تبدیل کردیں، جس سے نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق نادیہ خان کو فراڈ کا پتا چلا تو انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی، جس پر ملزم حماد سمیع کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔