سری نگر: قابض بھارت سرکار نے احتجاج کے خوف سے دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کل مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کو ایک سال مکمل ہوجائے گا، 5 اگست پر احتجاج کے خدشے کے پیش نظر 4 اور 5 اگست کو سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔
سری نگر میں کرفیو کے احکامات دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت جاری کیے گئے جس میں عوامی تحاریک پر مکمل پابندی ہوگی۔
خیال رہے کہ ایک برس قبل بھارت نے ایک بل کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، ساتھ ہی اس دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔
یاد رہے کہ کل ملک بھر میں کشمیروں سے یکجہتی کے لیے یوم کشمیر بنایا جارہا ہے۔