تربت: سی ٹی ڈی بلوچستان نے سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانے کی غرض سے تیار کی گئی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تربت سی ٹی ڈی بلوچستان اور وومن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کے دوران خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ سے ہے۔
دہشت گرد چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتے تھے
لیکن بر وقت کاروائ سے دھشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا
گرفتار خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں چین کے اساتذہ کو لے جانے والی وین کو خودکش بمبار نے دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں تین چینی باشندے اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس سٹیشن تربت میں ایف آی آر درج۔ مزید تفتیش جاری۔ اھم انکشافات متوقع