سفاک ماں نے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو چپ کروانے کیلیے شراب پلاڈالی

کیلیفورنیا: سفاک ماں نے اپنے روتے بچے کو چپ کروانے کے لیے فیڈر میں شراب بھر کر پلادی۔
نیو یارک پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 7 ہفتے کا بچہ شراب پینے کے بعد مدہوش ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں 37 سالہ خاتون ہونیسٹی ڈی لا نے انتہائی غیر ذمے دارانہ فعل سے اپنے ہی بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو چپ کروانے کیلئے فیڈر میں شراب بھر کر پلائی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ کا بچہ اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ پولیس نے بچے کی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

AlcoholCruel MotherFeed one and half month babyUnited states