دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے معاملے پر قائم ڈیڈلاک برقرار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا ہے، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر دیگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر تاحال آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
پی سی بی کو تاحال آئی سی سی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اور ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریفری تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی آفیشلز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پی سی بی کو آئی سی سی کی ریفری تبدیلی کی ای میل ملنے پر ہی ٹیم اسٹیڈیم جائے گی۔