12 سال سے بڑے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھر میں 12 برس سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی میٹنگ میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی، تاکہ بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے آسانی ہو۔