کورونا وبا 47 زندگیاں نگل گئی، 2435 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 70 لاکھ 2 ہزار 706 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 435 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 22 ہزار 999، پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، اسلام آباد میں 38 ہزار 842، بلوچستان میں 18 ہزار 314، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار124ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 558 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 3 ہزار 313 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 828 ہوگئی ہے۔

Covid 19Pakistan