پاک فوج نے چینی عطیہ کردہ کورونا ویکسین قومی مہم کیلیے مختص کردی

راولپنڈی: چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی عطیہ کردہ کورونا ویکسین کو پاک فوج نے قومی مہم کے لیے مختص کردیا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاک فوج کے لیے کورونا ویکسین کا عطیہ دیا ہے اور پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جو چینی پیپلز لبریشن آرمی سے ویکسین کا عطیہ لے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے پہلے قوم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ویکسین کا عطیہ قومی مہم کے لیے مختص کردیا، پاک فوج کے لیے آنے والی ویکسین بھی فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی، پاک فوج مشکل وقت میں ویکسین عطیہ کرنے پر پیپلز لبریشن آرمی کی شکر گزار ہے۔

chinaCorona vaccinedonationPak ArmyPeople liberation Army