اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 714 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ 38 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص ہوئی جب کہ 38 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 441 افراد کورونا وبا سے صحت یاب ہوئے۔
ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 جب کہ مجموعی اموات 13 ہزار 166 ہوچکی ہیں۔