بھارت میں کورونا سے ایک روز کے دوران ریکارڈ 3293 اموات

نئی دہلی: بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک میں عالمی وبا سے ہلاکتیں 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے مزید 3293 اموات رپورٹ ہوئیں جو ایک روز میں ریکارڈ ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 1187 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 3 لاکھ یا زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ بھارت میں عالمی وبا کے باعث صورت حال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ دستیاب نہیں اور میتیوں کو دفنانے اور جلانے کے لیے لواحقین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔

Covid 19IndiaRecord Death