اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 74 لاکھ 42 ہزار 84 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 800 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، اسلام آباد میں 40 ہزار 177، بلوچستان میں 18 ہزار 622، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 485 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 55 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 243 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 471 ہوگئی ہے۔