کورونا وبا 82 زندگیاں نگل گئی، 2184 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 229 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 67 لاکھ 75 ہزار 307 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 184 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 16 ہزار 632، پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 23، اسلام آباد میں 38 ہزار 20، بلوچستان میں 18 ہزار 181، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 303 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار130ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 82 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 258 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 745 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 974 ہوگئی ہے۔

Covid 19