اسلام آباد: کورونا کی ہلاکت خیزی میں ہولناک اضافہ، پاکستان بھر میں کورونا وبا سے ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 64 لاکھ 28 ہزار 240 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 256 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار407، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، اسلام آباد میں 36 ہزار 721، بلوچستان میں 18 ہزار 5، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 268 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 782 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 134 ہوگئی ہے۔