اسلام آباد: پاکستان بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے اموات کی مصدقہ تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے، 4 ہزار 213 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہوگئی۔
پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہے، اس کے علاوہ سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، بلوچستان 22 ہزار 620، اسلام آباد میں 76 ہزار 209، آزاد کشمیر 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہوگئی۔
پاکستان بھر میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس نے مزید 79 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18149 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا نے مجموعی طور پر 8 ہزار 572 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھادیے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 667، خیبرپختونخوا 3 ہزار 392، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 953 ہے، جن میں سے 5 ہزار 377 کی حالت تشویش ناک ہے۔