اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وبا سے مزید 58 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک مجموعی طور پر کووڈ 19 کے 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 873 کیسز سامنے آئے، اس طرح اب تک ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 914 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 223 افراد نے اس وبا کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 126 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بنے، اب تک کووڈ 19 کے مصدقہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 412 ہے جن میں سے 2 ہزار 228 کی تعداد تشویش ناک ہے۔