اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
این سی او سی کے اجلاس میں تمام صوبوں کےچیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا وبا کے 55 فیصد کیسز پنجاب سے رپورٹ ہورہے ہیں۔