اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 377 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 96 لاکھ 48 ہزار 242 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 495 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 207، پنجاب میں ایک لاکھ 91 ہزار 186، خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 443، اسلام آباد میں 49 ہزار 476، بلوچستان میں 19 ہزار 269، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 264 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 592 ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 634 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 501 ہوگئی ہے۔